رینجرز اور پولیس کی لیاری میں مشترکہ کارروائی، موٹرسائیکلیں چوری کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے لیاری میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے 2 ملزمان اویس عرف گبھر اور محمد ریاض عرف راجو کو گر فتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں بہار کالونی، کھارادر، شیر شاہ، گلشن مزدور، گلشن حدید اور لی مارکیٹ سے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں سے گن پوائنٹ پر موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے میں ملوث ہیں۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم اویس عرف گبھر نے متعدد وارداتوں کے دوران 15 سے زائد موٹر سائیکل چوری کرنے اور چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اٹلی کشتی حادثہ، ایف آئی اے گجرات کی کارروائی، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

ملزم کی نشاندہی پر لیاری اور رنچھوڑ لائن کے علاقوں سے چوری اور چھینے گئے 12 موٹر سائیکل اور ایک موٹر سائیکل چیسس بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی اور سہولت کار موٹر سائیکل مکینک ملزم محمد ریاض عرف راجو کو گرفتار کر کے 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں۔

گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 14 موٹر سائیکلیں اور ایک چیسس برآمد ہوچکے ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

گرفتارملزمان کو بمعہ برآمد شدہ موٹر سائیکلیں مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Related Posts