ممبئی:بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ہمراہ خاندان کے دیگر افراد کے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور پہنچنے پر ان کی شادی کی قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔
معروف اداکار جوڑی کے ہمراہ ان کے خاندان کے لوگ بھی تھے جس میں رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ بھی شامل ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ دونو ں کی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں دونوں خاندان راجستھان پہنچے ہیں۔
رشی کپور کے بیٹے اداکار رنبیر کپور نے گزشتہ دنوں عالیہ بھٹ سے قریبی تعلق کا اعتراف کیا تھا اور انکشاف کیا تھا کہ کورونا کے باعث ان کی شادی نہیں ہوسکی۔
حال ہی میں رنبیر کپور کی سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کے ہمراہ جے پور پہنچی ہیں اور ان کے ساتھ ایک ہی پرواز میں رنبیر اور عالیہ بھٹ بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ اداکار جوڑی کے ہمراہ ان کے خاندان کے لوگ بھی تھے جس میں رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ بھی شامل ہیں۔ خاندان کے افراد کے ہمراہ ہونے پر رنبیر اور عالیہ کی شادی کی خبریں عام ہوگئی ہیں۔
اداکاروں کی جوڑی مشہور فائیو اسٹار ہوٹل میں مقیم ہے جو مہنگی شادیوں کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے، تاہم اداکار جوڑی کی جانب سے تاحال شادی یا جے پور آمد سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ شادی کا ہی ہے۔