اسلام آباد:وفاقی حکومت نے سابق جج گلگت بلتستان راناشیم کانام ای سی ایل میں شامل کرنےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق حکومت پاکستان نےملک سےفرارہونےکےخدشےمیں سابق جج راناشمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنےکافیصلہ کیاہے،اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے چیف کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔
مراسلے میں مؤقف اپنایاگیاہےکہ سابق جج رانا شمیم کواسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا ہے، اس لیے ہمیں خدشہ ہے کہ وہ ملک سے فرار ہوسکتے ہیں،مراسلےمیں درخواست کی گئی ہےکہ کیس کی آئندہ سماعت 13 دسمبر کو ہے اس لیے فوری ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:توہین عدالت کیس، اسلام آبادہائیکورٹ نے راناشمیم کو آخری مہلت دیدی
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے راناشمیم کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی درخواست ناقابل سماعت قراردیتےہوئےمستردکردی تھی۔