اسلام آباد:رانا شمیم توہین عدالت کیس میں سابق چیف جج کااصل حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ کو موصول ہوگیا۔
نجی ٹی وی کےذرائع کےمطابق گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا بیان حلفی لندن سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو موصول ہوگیا،جس کےبعدرجسٹرارنے پہلے سے سربمہر لفافے پر ایک اور سیل لگا دی۔
عدالت کوموصول ہونےوالےلفافے پر “کانفیڈنشل” لکھاہےجسے صرف چیف جسٹس ہی کھول سکتے ہیں، جس کو پیرکے روز ہونے والی سماعت کے دوران عدالت میں پیش کیاجائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ ہائی کورٹ نے پورشن کی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا
یادرہےکہ رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائیکورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔