راولپنڈی: مسلم لیگ ن پنجاب لائنز فورم کے نائب صدر چوہدری صفدر نے کہا ہے کہ حکومت نے رانا ثناء اللہ کے خلاف کوئی مقدمہ بنانے کی کوشش کی تو پوری پنجاب کونسل اور پاکستان بھر کے وکلاء بھرپور احتجاج کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کو میاں نواز شریف ہی ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ عمران خان نااہل وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں۔ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہزاروں فیکٹریاں بند ہیں اور لاکھوں افراد بے روز گار ہو گئے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ اس ملک کو صرف مسلم لیگ ن اور نواز شریف کی قیادت ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ عمران خان نے اس ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔ ماضی میں بھی مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے اب آئندہ اگر دوبارہ کوئی ایف آئی درج کرائی گئی تو پنجاب بھر کے وکلاء سراپا احتجاج ہونگے اور حکومت کو گھر بھیج دینگے۔
چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دورمیں پاکستان ترقی کر رہا تھا لیکن سلیکٹڈ عمران خان کے آنے کے بعد پاکستان دوبارہ پیچھے چلا گیا ہے، پاکستان کی عوام ان انااہل حکمرانوں سے جلد از جلد جان چھڑانا چاہتے ہیں۔