وزیر داخلہ نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر داخلہ نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا
وزیر داخلہ نے عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانت کا عرصہ ختم ہونے کا انتظار ہے، جس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت ختم ہوتے ہی سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کر لیں گے کیونکہ یہ ملک میں فتنہ اور فساد پھیلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دہشت گرد یاسین ملک نہیں نوپور ہے۔ مشعال ملک 

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنا چاہئے۔ اس سے کسی عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ اگر عمران خان خیبر پختونخوا سے آئے تو اٹک پل پر روک لیں گے۔

دوسری جانب رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کریں، پھر پتہ چلے گا کہ حالات کیسے ہیں۔ حالات بگڑ رہے ہیں اور میں جون میں بہت کچھ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تحریکِ انصاف ممی ڈیڈی پارٹی نہیں رہی۔ بدمعاشوں کو جانا ہوگا۔ لوگوں کو اندازہ نہیں بات کسی اور طرف جارہی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری نے لکشمی چوک پر ن لیگ کی قبر کھود دی۔

Related Posts