اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دبئی ملاقات میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جس پر کسی کو منانا پڑے یا کوئی تحفظات کا اظہار کرے۔ وہ ایک معمول کی میٹنگ تھی۔ فیصلے ہوئے ہی نہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے سوال و جواب کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دبئی میں کوئی فیصلے نہیں ہونے، اور وہاں شیڈولڈ میٹنگ نہیں ہوئی تھی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کرنے کیلئے پوری ٹیم بیٹھے گی۔
عظمیٰ خان 300کنال اراضی کیلئے جعلسازی کے کیس میں نامزد
گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ نے کہا کہ پوری ٹیم کے سامنے یہ مؤقف آئے گا کہ کس سیٹ پر گفتگو ہوسکتی ہے اور کس پر نہیں۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف ضرور وطن لوٹیں گے اور ہماری الیکشن مہم کی قیادت کریں گے۔
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ن لیگ کا مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے کہ الیکشن نگراں سیٹ اپ ہی کرائے گا۔ اسمبلیاں مدت پوری کرکے تحلیل ہوجائیں گی، اس کے بعد نگراں سیٹ اپ کی باری آئے گی۔ الیکشن 64دن کے اندر بھی کرائے جاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اتحادی جماعتوں کا ساتھ دیا کہ پہلے ملک کو ڈیفالٹ سے بچائیں، پھر الیکشن کی طرف بڑھیں۔ نواز شریف سمیت تمام ن لیگ متفق ہے کہ الیکشن کروائے جائیں۔ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کرنے پر ختم ہوجائیں گی۔