لاہور: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر سے امداد 3 ماہ سے ڈیفالٹ کی مہم چلانے والوں کیلئے طمانچہ ہے، ہماری توقع 8 ارب تھی، تاہم 11 ارب ڈالر موصول ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق آج پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پوری دنیا سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد ملی اور پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، یہ 3 ماہ سے ڈیفالٹ مہم چہلانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے جبکہ سیلاب متاثرین کیلئے 11 ارب ڈالر کی امداد موصول ہوئی۔
الیکشن کمیشن سے عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری
گفتگو کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 11 ارب ڈآلر پاکستان کیلئے قرض نہیں بلکہ گرانٹ ہے۔ عمرانی تولے نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، یہ رقم اس سے نکلنے کیلئے ہے جس سے ڈالر سستا اور مہنگائی ختم ہوجائے گی۔ مسائل حل ہوجائیں گے تو عوام کی ناراضگی بھی دور ہوجائے گی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ٹولے کی جعلی شہرت 3 ماہ میں انجام کو پہنچائیں گے۔ 2023 کے الیکشن میں پنجاب سمیت ن لیگ اور اتحادی جماعتیں نشستیں جیتیں گی اور جیت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا تھا، پاکستان دوبارہ اسی سطح پر لائیں گے۔