فیصل آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال قوم کا مطالبہ سنیں، اپنی ساس کا نہیں اور ایک ساتھ انتخابات کروائیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر دباؤ ڈالنے کیلئے حال ہی میں ان کی ساس کی آڈیو لیک کی گئی۔ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہئیں۔
سوات میں دھماکے، وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات کا اظہارِ افسوس
پنجاب کے اہم شہر فیصل آباد کے علاقے کمال پور میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کل سے چیف جسٹس کی ساس صاحبہ کی آڈیو چل رہی ہے جس میں انہوں نے کچھ اور کہا ہے۔ چیف جسٹس قوم کا مطالبہ سنیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ قوم کے مطالبے کو سنتے ہوئے ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کروائیں۔ چیف جسٹس قوم کی آواز سنیں۔ ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہئیں۔
خیال رہے کہ تحریکِ انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بطور وزیر اعظم برطرفی کو مسترد کرتے ہوئے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں۔ نگراں حکومتوں کو آئین کے مطابق 90روز میں الیکشن کروانے تھے۔