عمران خان ٹاک شوز سے انقلاب لانا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ کا دعویٰ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رانا ثناء اللہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے  دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ٹاک شوز سے انقلاب لانا چاہتے ہیں جبکہ محاذ آرائی کے خاتمے اور عدلیہ سے متعلق امور کیلئے مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو عدلیہ کے معاملات پر تشویش ہے اور معاملات کے حل کیلئے ہونے والی کوششیں منطقی انجام سے پہلے یا بعد میں بھی عوام کے سامنے نہیں آئیں گی۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ججز کا خط لکھنا ایسے لائحہ عمل کیلئے ہے کہ ادارے باہمی حدود میں مداخلت سے اجتناب کریں، موجودہ صورتحال کی وجہ عمران خان کا یہ مؤقف ہے کہ ہم سیاستدانوں کے ساتھ بات چیت نہیں کریں گے جبکہ ترجمان پاک فوج نے کہا سیاستدان آپس میں بات کریں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے دورِ حکومت میں ہم نے دو بار ملاقات کیلئے انتظار کیا۔ عمران خان اس طرح اپنا، پی ٹی آئی کا اور ملک کا نقصان کر رہے ہیں۔ وہ پارلیمنٹ اور ٹاک شوز سے انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ موجودہ صورتحال کسی کیلئے درست نہیں بلکہ ہمیں مل بیٹھ کر ڈیڈ لاک کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے نہیں بلکہ دوسری طرف سے انا اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ ہم مذاکرات کی بات کریں تو آگےسے گالیاں دی جاتی ہیں۔ نہ ہم نے عدلیہ کے خلاف محاذ کھولا نہ ہی ججز کے ریمارکس کوئی فیصلہ ہوتے ہیں، ججز کو فیصلہ کرنا ہوگا۔ نفرت انگیز سیاست کرنے والے عمران خان کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔

Related Posts