مخصوص طبقہ بدقسمتی سے عمران خان کی گمراہی کا شکار ہو چکا ہے،رانا ثنا اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مخصوص طبقہ بدقسمتی سے عمران خان کی گمراہی کا شکار ہو چکا ہے،رانا ثنا اللہ
مخصوص طبقہ بدقسمتی سے عمران خان کی گمراہی کا شکار ہو چکا ہے،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایک مخصوص طبقہ بدقسمتی سے عمران خان کی گمراہی کا شکار ہو چکا ہے، عمران نیازی کہتے ہیں عوام کا سمندر ان کے ساتھ چل رہا ہے، گوجرانوالہ پہنچنے تک 3 سے 4 ہزار لوگ زیادہ نہیں تھے، کیا 3 سے چار ہزار لوگ عوام کا سمندر ہیں؟فتنہ، فساد مارچ کو لاہورکی عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا اپنا ذہن پاگل پن اور گمراہی کا شکارہے، یہ 7 سے 8 ہزار لوگوں سے شروع ہوا تھا، اگر لوکل لوگ شامل ہوئے تو 9 ہزار ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ شاہدرہ سے کافی مایوس کُن صورتحال رہی، مریدکے میں فیس بک پر ایک صاحب کو لائیو دیکھا تو اسد عمر چیخ و پکار کر رہے تھے، اس وقت ٹوٹل 500 سے 700 آدمی تھے تو وہ جمع غفیر کہہ رہے تھے۔

تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپنے فسادی ایجنڈے کو چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھیں، بیٹھ کر بات کریں جو سیاسی حل نکلے اس کے مطابق آگے بڑھا جائے۔ عمران خان سے کسی جگہ پر کوئی بات نہیں ہو رہی، اگر کسی طرف بھی بات ہو رہی ہے تو پھر کیا وہ ایسی گفتگو کرے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن جیتنے کی بات کرتے ہو تمہیں جنرل الیکشن میں پتا چلے گا، احساس پروگرام میں انکوائری ہو رہی ہے تم سب نے پکڑے جانا ہے، احساس پروگرام کے الیکشن کے دوران 8 ہزار فیملیز کو فیصل آباد میں پیسے بھجوائے،

تم یہ تماشا لیکر چلے ہو، اتنی گھٹیا گفتگو کرتے ہو اور شرم نہیں آتی، گالی گلوچ کے علاوہ تمہارے پاس کوئی کام نہیں، ایک ہی دن میں کہتا ہے چوکیدارکی تنخواہ بند کرنی ہے، ٹھیک دس منٹ بعد اسی چوکیدار کو خدا کے واسطے دیتے ہو، یہ تمہارا حال ہے، لوگ تمہارے پاگل پن کا شکارنہیں ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن میں لیول پلائنگ فیلڈ ہو گی پھر تمہیں پتا چلے گا، پچھلے 3 دن سے تم کھجل ہو رہے ہو، میرا خیال ہے 6 نومبر تک یہ گوجرانوالہ میں ہی رہے گا، پنجاب کے دونوں ڈویژنز میں فتنہ،فساد مارچ سے عوام نے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جو بھی اسلام آباد میں حملہ آور ہونے کے لیے آئے گا، اسے روکا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت ہے فورسز کو آنسو گیس دیا جائے گا، وزیراعظم کی ہدایت ہے فورس کو اسلحہ نہیں دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ  خون ہی خون جنازے ہی جنازے ہونگے، واوڈا کوپارٹی سے نکالنے کا ایک ڈرامہ کیا گیا،علی امین گنڈا پور نے اپنی گفتگو کی تائید کی، گنڈا پور نے کہا ہاں ایسے ہی کریں گے، ہم نے کوئی دعوت نہیں دی تو آپ لوگ حملہ کرنے آرہے ہیں، جب آپ لوگ حملہ آور ہونگے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام ہے روکنا۔

نواز شریف وطن واپس آئیں، ان کے حلقے میں شکست دوں گا۔عمران خان

تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اپنے فسادی ایجنڈے کو چھوڑ کر دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھے، بیٹھ کربات کرے جو سیاسی حل نکلے اس کے مطابق آگے بڑھا جائے۔

Related Posts