لاہور: عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو 25 جون کو فرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ منشیات برآمدگی کیس میں 25 جون کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے رانا ثنا اللہ کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی پراپرٹی اور بنک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر اے این ایف سے جواب طلب کر لیا گیا۔ رانا ثناءاللہ کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکلاء آئندہ دلائل دیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی پاکستانی خاتون مہم جو شائستہ گوہر ہاؤس آف لارڈز میں مقرر