اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پولیس لائن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پولیس افسران میں میڈلز کے احکامات تقسیم کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں میں پولیس میڈلز کے احکامات تقسیم کئے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
فرح گوگی کا وزیرداخلہ کو ہرجانے کا نوٹس
وفاقی وزیر داخلہ نے 14 افسران و اہلکاروں کو قائد اعظم پولیس میڈلز اور 14 کوپاکستان پولیس میڈلز کے احکامات سے نوازا۔یہ پولیس افسران و اہلکار 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر وزارت داخلہ کی طرف سے ایوارڈز کے لئے نامزد کئے گئے تھے۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کوحکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغہ شجاعت دیا گیا۔ وزیر داخلہ نے تمام افسران و اہلکاروں کو مبارک باد دی۔پولیس افسران و اہلکاروں کو عرصہ دراز سے یہ میڈلز نہیں مل رہے تھے۔
پولیس افسران و اہلکار کسی بھی وقت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔وزیرِ داخلہ نے تمام افسروں کو عوام کی خدمت اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کی تلقین کی۔
وزیر داخلہ کو پولیس میں کی جانے والی اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ تمام تھانوں میں تفتینش کو بہتر خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔آپریشنز ڈویژن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور تفتیش کے عمل کو بہتر بنانے کےلیے تھانہ کی سطح پر تنظیم نو کی گئی ہے۔
ہرایس ایچ اوکے ساتھ دو مزید افسر انچارج آپریشنز اور انچارج ایڈمنسٹریشن کا تقرر کیا جارہا ہے۔ایس ایچ او تفتیش کے شعبہ کا سربراہ ہوگا ۔امن عامہ اور کمیونٹی پولیسنگ انچارج آپریشنز کی ذمہ داری ہوگی۔
انچارج ایڈمنسٹریشن افرادی وسائل اور ریکارڈ کا ذمہ دار ہوگا۔ انچارج ایڈمنسٹریشن عدالتی احکامات کا تعمیلی افسر کا کردار بھی ادا کرے گا۔