لاہور میں ن لیگی رہنما اور سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت آج ہوگی۔
انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت معزز جج شاکر حسین کریں گے۔
خصوصی عدالت نے سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سمیت مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو فردِ جرم کی کارروائی کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے رانا ثناء اللہ سمیت 6ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کے تحت مختلف الزامات عائد کیے تھے۔
سابق وزیرِ قانون پنجاب رانا ثناء اللہ پر الزام ہے کہ ان کے قبضے سے 15 کلو منشیات برآمد ہوئیں۔ رانا ثناء اللہ متعدد مواقع پر اے این ایف کے الزامات کی سختی سے تردید کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے جرم میں ارادہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
حکومت مخالف تحریک کے تحت گوجرانوالہ میں گزشتہ برس 16 اکتوبر 2020ء کو جلسہ کیا گیا تھا، جس میں موجودہ حکومت کے خلاف 11 اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے احتجاجی تقاریر کیں۔
مزید پڑھیں: ن لیگی رہنما رہنما رانا ثناء اللہ پر ارادہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا