کسی کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیرِ داخلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر داخلہ نے شہباز گِل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے پولیس کو بنی گالا پرچھاپے سے روک دیا
وزیر داخلہ نے شہباز گِل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے پولیس کو بنی گالا پرچھاپے سے روک دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کا بخوبی ادراک رکھتی ہے، کسی کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہباز شریف حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ سابقہ حکومت نے غلط پالیسیاں اپنائیں اور تمام قومی اداروں کو تباہ وبرباد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب اسمبلی میں تشدد سے زخمی پی ٹی آئی رکن آسیہ امجد کی حالت تشویشناک

بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ شہباز شریف کی وفاقی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کرے گی اور ملک کے معاملات آئین کے مطابق احسن طریقے سے چلائے جائیں گے۔ موجودہ حکومت کے دور میں کسی شخص کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ منگل کو اپنے قیام کے آٹھویں روز وزیر اعظم شہباز شریف کی 34 رکنی وفاقی کابینہ میں حلف اٹھایا۔ تقریبِ حلف برداری ایوانِ صدر میں ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی وزراء و وزرائے مملکت سے حلف لیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا تھا۔

دلچسپ طور پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل 3 سیاسی شخصیات نے وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں بھی جگہ بنا لی ۔ مجموعی طور پر 31 وفاقی وزراء اور 3 وزرائے مملکت نے گزشتہ روز حلف اٹھایا۔ تقریبِ حلف برداری میں ملک کی نامور سیاسی و عسکری شخصیات نے شرکت کی۔ 

Related Posts