آرمی چیف کی تعیناتی پر نواز شریف سے مشاورت نہیں ہوگی۔رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی جی اینٹی کرپشن کا گرفتاری سے انکار، عدالت نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی
ڈی جی اینٹی کرپشن کا گرفتاری سے انکار، عدالت نے رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے مشاورت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا وقت تو آگیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گاڑی مس کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں ساتھ دیا، وزیر اعظم

پروگرام کے دوران گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف آرمی چیف کی تعیناتی میں مداخلت نہیں کریں گے، تعیناتی وزیر اعظم شہباز شریف ہی کریں گے، سب کچھ آئین و قانون کے مطابق کیا جائے گا۔

گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ جتھوں کے ذریعے حکومت الیکشن کی تاریخ نہیں دے گی، اگر جتھے سے ہی فیصلہ ہونا ہے تو الیکشن کی بجائے جتھے کی تیاری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان 25 مئی کی کال نہ دیتے تو الیکشن کی کال شاید اسی وقت آجاتی۔ پی ٹی آئی کی بد تمیزی حکومت کی وجہ سے برداشت کر رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ آیا تو پارٹی کارکنان کو ہدایت دیں گے کہ بد تمیزی کا جواب دیں۔ جہاں تحریکِ انصاف والوں نے بدتمیزی کی، انہیں وہیں دبوچ لیا جائے گا۔ 

 

Related Posts