وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سب کچھ بتانے کو تیار ہیں لیکن اپنی کرپشن بتانے کو نہیں، بتائیں کیا ان کرپشن کی تحقیقات کرنا دیوار سے لگانا ہے، کیا وہ دھونس، دھمکی سے اقتدار اور این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں ہراساں کیا جارہا ہے، میں سابق وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ انہیں کیسے ہراساں کیا جارہا ہے، کیا ان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں، کیا انہیں کوٹ لکھپت جیل یا اڈیالہ جیل میں بند کردیا گیا ہے اور وہاں ان کے جیل سے پنکھا یا اے سی ہٹا دیا گیا ہے، دوائیں بند کردی گئی ہیں یا انہیں گھر سے کھانا منگوانے کی سہولت نہیں دی جارہی۔
یہ بھی پڑھیں: