آج سے 8 برس بعد مسلمان 1 سال میں 2 بار رمضان کے روزے رکھیں گے۔ماہرین

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج سے 8 برس بعد مسلمان 1 سال میں 2 بار رمضان کے روزے رکھیں گے۔ماہرین
آج سے 8 برس بعد مسلمان 1 سال میں 2 بار رمضان کے روزے رکھیں گے۔ماہرین

ماہرین نے کہا ہے کہ آج سے 8 سال بعد مسلمان 1 سال میں 2 بار رمضان کے روزے رکھ سکیں گے جبکہ یہ سعادت مسلمانوں کو آئندہ 30 سال کے بعد جا کر دوبارہ نصیب ہوسکے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق ہجری سال میں رمضان المبارک کا اصولی طور پر ایک ہی بار آتا ہے اور آئندہ 8 سال یا 8 صدیوں کے بعد بھی ایسا کوئی سال نہیں آئے گا جس میں مسلمان ہجری سال میں 2 بار رمضان کا دیدار کریں تاہم عیسوی سال میں ایسا ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایلون مسک نے ٹوئٹر میں شامل ہونے سے انکار کردیا

سائنس کی شاخ فلکیات کے تحت ستاروں اور سیاروں کا علم حاصل کیا جاتا ہے۔ ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو سال 2030 میں رمضان المبارک کی سعادت 2 بار حاصل ہوگی۔ شمسی سال قمری سال کے مقابلے میں 11 سے 12 روز زیادہ طویل ہوتا ہے۔

شمسی اور قمری سالوں کے مابین دنوں کے فرق کے باعث ہر 30 سال میں کم از کم ایک بار ایسا ہوتا ہے کہ رمضان المبارک ایک ہی سال میں دور بار آجائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یکم رمضان المبارک پہلی بار 5جنوری اور دوسری بار 26دسمبر کو متوقع ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی میں بھی رمضان المبارک 1997، 1965 اور اس سے بھی 30 سال قبل ایک ہی سال میں 2 بار آیا۔ اسی طرح 2030 کے بعد 2063 میں بھی رمضان المبارک ایک ہی سال میں 2 بار آئے گا اور مسلمان روزے رکھیں گے۔

Related Posts