آئندہ ایشیا کپ 2023 کے لیے سابق اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا۔
ہندوستان سے پانچ، پاکستان سے چار اور بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ سے ایک ایک کو پینل میں شامل کیا جائے گا۔
پاکستان کے رمیز راجہ جنہوں نے گزشتہ ماہ سری لنکا بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ سیریز کے دوران ستمبر 2021 کے بعد پہلی بار کمنٹری باکس میں واپسی کی تھی کو بھی لیجنڈری جوڑی وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر سکاٹ اسٹائرس بھی پینل میں شامل ہیں۔
روی شاستری، سنجے منجریکر، رسل آرنلڈ، گوتم گمبھیر، عرفان پٹھان، اطہر علی خان، دیپ داس گپتا، اور بازید خان بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔
پی سی بی ایشین ایونٹ کی میزبانی اپنے گھر اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کرے گا۔
مزید پڑھیں:ویرات کوہلی کی انسٹا گرام سے حیران کن آمدنی
میزبان پاکستان ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نیپال کے خلاف کھیلے گا جو اس بار اپنا پہلا ایشیا کپ کھیل رہا ہے۔ یہ میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔