پاک بھارت مشترکہ کرکٹ ٹیم کا انتخاب، قیادت عمران خان کے حوالے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ramiz Raja selects Imran Khan as captain for an Indo-Pak team of all time

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاک بھارت مشترکہ ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے قیادت کیلئے عمران خان کو منتخب کیا ہے۔

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر کیساتھ فیس بک پر گفتگو کے دورا ن سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے پاک بھارت مشترکہ ٹیم بنائی جائے تو ٹیم بھارتی بلے بازوں اور پاکستانی باؤلرز پر مشتمل ہوگی۔

معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے باؤلرز کا اعلان کرتے ہوئے سابق اسپیڈاسٹار وسیم اکرم ، وقار یونس اور ثقلین مشتاق کا انتخاب کیا جبکہ انہوں نے بھارت سے صرف انیل کمبلے کا انتخاب کیا۔

رمیز راجہ کی لائن اپ میں وریندر سہواگ اور سنیل گواسکر اوپنر بطور شامل تھے جبکہ موجودہ ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو نمبر 3 پر بیٹنگ کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:وسیم اکرم کا نوجوان فاسٹ باؤلرز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا مشورہ

رمیز راجہ نے سچن ٹنڈولکر کو بیٹنگ کے لئے چوتھے نمبر پر اور پانچویں نمبر پر راہول ڈریوڈ اور چھٹی پوزیشن پرایم ایس دھونی کو منتخب کیا۔

رمیزراجہ کی پاک بھارت مشترکہ ون ڈے الیون: وریندر سہواگ ، سنیل گواسکر ، ویرات کوہلی ، سچن ٹندولکر ، راہول ڈریوڈ ، ایم ایس دھونی ، عمران خان ، وسیم اکرم ، وقار یونس ، انیل کمبلے ، ثقلین مشتاق پر مشتمل ہے جبکہ قیادت کیلئے بھی عمران خان کا انتخاب کیا ہے۔

Related Posts