انگلینڈ کیخلاف تیسرے میچ میں جارحانہ حکمت عملی اپنائی جائے،رمیز راجہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ramiz asks Pakistan to adopt an aggressive approach in third Test

اسلام آباد :پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے قومی ٹیم کوتیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنا کرسیریز برابر کرنے کامشورہ دیا ہے۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے قومی ٹیم کو پیغام میں کہا ہے کہ شکست کا خوف نہ کھاؤ۔ آپ سیریز جیت نہیں سکتے لیکن تیسرا ٹیسٹ جیت کر آپ اسے برابر کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پیچھے کی طرف دیکھے بغیر آگے بڑھنا چاہئے۔جب آپ جارحانہ ذہن کے ساتھ کھیلتے ہیںتو تب آپ کی ہر چیز اور صلاحیت کا مثبت استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو میچ میں رفتار پیدا کرنا ہوگی اور ایسے کھیلنا ہوگا جیسے میچ چار دن میں ختم ہوجائے گا۔ اظہر علی کو بہتر کپتانی کرنا ہوگی،میں چاہوں گا کہ وہ ون ڈاؤن پوزیشن سے خود کو ہٹا دے اور مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ ایک بڑے مجموعے کی کوشش کرے اور اس سے قبل انگلینڈ کو آؤٹ کر دے۔

اگرچہ بیٹنگ کے لئے یہ کسی حد تک مشکل وکٹ ہے لیکن انگلینڈ کو دباؤ میں رکھنے کے لئے پاکستان کو 300 سے 325 رنز تک اسکور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو کچھ وقت کیلئے سیاسی ٹی وی شوز بند کرنے کی ضرورت ہے۔رمیز راجہ

تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج ساوتھمپٹن ​​میں شروع ہورہا ہے، انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ جیتا جبکہ دوسرا میچ ڈرا پر ختم ہوا ، قومی کرکٹ ٹیم تیسرے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ سیریز برابر کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Related Posts