فیصل حسنین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مقرر، رمیز راجہ کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیصل حسنین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مقرر، رمیز راجہ کا خیر مقدم
فیصل حسنین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مقرر، رمیز راجہ کا خیر مقدم

پاکستان کرکٹ بورڈ میں فیصل حسنین کو چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا، چیئرمین رمیز راجہ نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے نئے سی ای او کو خوش آمدید کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل حسنین کو پی سی بی کا نیا سی ای او مقرر کیا گیا ہے جو ماضی میں آئی سی سی اور زمبابوے کرکٹ کیلئے کام  کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کے شعبے میں خدمات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز، پاکستان اپنا پہلا میچ آج کھیلے گا

سینئرکھلاڑی پاکستان کامستقبل نہیں، رمیز راجہ نے روایت بدل کر رکھ دی

رواں برس ستمبر کے دوران سابق سی ای او وسیم خان نے اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل نشست چھوڑ دی اور مستعفی ہوگئے۔ کرکٹ بورڈ نے فیصل حسنین کو نیا چیف ایگزیکٹو تعینات کیا ہے۔

آئندہ برس جنوری میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے والے فیصل حسنین برطانیہ سے سرٹیفائیڈ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جو اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور شعبۂ مالیات میں 35سال سے زائد تجربے کے حامل ہیں جن کی خدمات کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق چیف فنانشل آفیسر فیصل حسنین نے زمبابوے کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا ہے کہ فیصل حسین کو پی سی بی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ 

 

Related Posts