چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے عمران خان کی قیادت میں ریلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے عمران خان کی قیادت میں ریلی
چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے عمران خان کی قیادت میں ریلی

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پی ٹی آئی کی ریلی زمان پارک سے روانہ ہو گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان ریلی کی قیادت کر رہے ہیں، ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے، ریلی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے شروع ہو کر لکشمی چوک پر اختتام پذیر ہو گی۔

ریلی میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، فرخ حبیب، مسرت جمشید چیمہ، زبیر نیازی، فیصل جاوید اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید شامل ہیں، عمران خان لکشمی چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان سے مخاطب ہوں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے ریلی کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اپنی ریلی کا آغاز کر رہا ہوں آج آپ جہاں بھی ہیں، آپ کے لیے ضروری ہے آئین سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے لیے گھر وں سے باہر آئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج ایک گھنٹے کے لیے آپ نے ہر صورت میں باہر نکلنا ہے اگر اس ملک کا آئین ٹوٹ گیا تو ملک ٹوٹ جائے گا، اگر انہوں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا تو آئین ختم ہو جائے گا، اگر ایسا ہوا تو اس ملک کا اور آپ کے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

پشاور میں عمران خان کی کال پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ریلی کے شرکاء پیر زکوڑی پل میں جمع ہونے لگے، کارکن گاڑیوں کے قافلوں کی صورت میں آنا شروع ہو گئے، کارکنوں کی عدلیہ سے اظہار یک جہتی اور آئین کی بالادستی کے حق میں نعرہ بازی، ریلی میں خواتین بھی شریک ہیں۔

پی ٹی آئی کے کارکنان اسلام آباد میں زیرو پوائنٹ پہنچنا شروع ہو گئے، تحریک انصاف کے کارکنان کی چیف جسٹس کے حق میں نعرے بازی، کارکنوں نے آئین بچاؤ ملک بچاؤ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ہر عالمی فورم پر چین کے مفادات کی حمایت جاری رکھے گا، بلاول بھٹو زرداری

زیرو پوائنٹ پر کارکنوں کی آمد سے قبل پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی، بکتر بند گاڑی اور واٹر کینن بھی زیرو پوائنٹ پہنچ گئی تھی۔

Related Posts