سینیٹر مشتاق احمد کی قیادت میں عافیہ صدیقی کے حق میں ریلی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کنونشن اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
خیبر میڈیکل کالج تا پیوٹا چوک تک نکالی گئی ریلی میں کیمپس سے بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جبکہ ریلی کی قیادت سینیٹر مشتاق احمد کررہے تھے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ 20 سال میں کسی نے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی کوشش تک نہیں کی۔ بغیر کسی جرم کے اُن پر ظلم کے پہاڑ توڑے جار ہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہتھکڑیاں لگا کر ہم سے شیشے کے پار ملاقات کروائی گئی۔ سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ کلائیوڈ اسمتھ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ دل میں مظلوموں کا درد رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 برس میں کسی بھی ملٹری یا سولین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی کوشش تک نہیں کی۔ عافیہ صدیقی پاکستانی شہری ہے، وہ کبھی امریکی شہری نہیں رہی
۔ ڈاکٹر عافیہ کا گناہ صرف اتنا ہے کہ وہ اسلام پسند اور حافظ قرآن ہے۔ ڈاکٹر عافیہ نے پاکستانی قوم اور حکمرانوں کے نام پیغام دیا ہے کہ مجھے اس جہنم سے نکالیں۔

Related Posts