سوشل میڈیا جہاں عوام کو اپنے پسندیدہ ستاروں تک رسائی کا موقع فراہم کرتا ہے وہیں یہ مشہور شخصیات کے لیے کئی مواقع پر پریشان کن بھی ثابت ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر تنقید اور بدسلوکی کوئی نئی بات نہیں اور راکول پریت سنگھ بھی ماضی میں اس کا شکار ہو چکی ہیں۔
راکول پریت سنگھ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔ وہ اکثر اپنے مداحوں کو اپنے فیشن اور فٹنس سے متعلق ویڈیوز کے ذریعے متاثر کرتی ہیں۔
اگرچہ ان کی سادگی اور خوش اخلاقی کو لوگ پسند کرتے ہیں لیکن جب بات ناقدین کو جواب دینے کی ہو تو وہ بخوبی جانتی ہیں کہ کس طرح کرارا جواب دینا ہے۔
گزشتہ سال راکول نے اپنی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ شارٹس اور ڈینم شرٹ پہنے اپنی گاڑی سے باہر نکل رہی تھیں۔ یہ تصویر کچھ سوشل میڈیا صارفین کو ناگوار گزری اور انہوں نے گاڑی میں شرمناک سیشن کا الزام لگاتے ہوئے اداکارہ کو پینٹ پہننے کا مشورہ دیا۔
راکول نے اس تبصرے کا سخت جواب دیتے ہوئے لکھا،”میرے خیال میں تمہاری ماں گاڑی میں کافی سیشنز کرتی ہوں گی، اسی لیے تمہیں اس میں مہارت حاصل ہے!! اس سے یہ بھی کہو کہ تمہیں تھوڑا شعور بھی دے، ان سیشنز کی تفصیلات کے علاوہ۔ جب تک ایسے لوگ موجود ہیں، خواتین محفوظ نہیں ہو سکتیں۔ صرف برابری اور تحفظ پر بحث کرنا کافی نہیں ہوگا۔ بیمارذہن۔
راکول پریت سنگھ آخری بار فلم “دے دے پیار دے” میں اجے دیوگن اور تبو کے ساتھ نظر آئیں۔ اس کے علاوہ وہ فلم “مرجاواں” میں سدھارتھ ملہوترا اور رتیش دیشمکھ کے ساتھ بھی جلوہ گر ہوئیں۔