بھارتی فلم انڈسٹری کی ایک اور جوڑی نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں، معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ اور اداکار جیکی بھگنانی جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکارہ اور فلم پروڈیوسر اگلے ماہ فروری میں ایک دوسرے کے شریک سفر بن جائیں گے۔ جیکی اور راکول میں قربت کا آغاز 2021 میں ہوا تھا۔
بھارتی اخبار کے مطابق راکول اور جیکی کی شادی 22 فروری کو گوا میں ہوگی جبکہ بالی وڈ کے جوڑے نے اب تک اپنی شادی سے متعلق میڈیا کو کچھ نہیں بتایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پروڈیوسر/اداکار جیکی اور اداکارہ راکول اپنی زندگی کے اہم ترین دن اور لمحات کو خفیہ رکھنے کے خواہشمند ہیں اس لیے یہ جوڑا خود میڈیا پر اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر رہا۔
دونوں اداکار ان دنوں بینکاک میں ایک موجود ہیں جہاں جیکی بھگنانی شادی سے قبل اپنی ’بیچلر پارٹی‘ بھی منعقد کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت یہ پریمی جوڑا شادی کی تیاری اور تقریبات سے قبل ایک دوسرے کے ساتھ چھٹیاں گزارنے میں مصروف ہے۔