راکھی ساونت کی مودی کودھمکی: ٹک ٹاک کی پابندی نہ ہٹائی تو پاکستان چلی جاؤں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک کی پابندی نہیں ہٹائی گئی تو وہ پاکستان منتقل ہو جائیں گی۔

راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سوٹ کیس تھامے ایئرپورٹ پر کھڑی نظر آئیں۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا، “مودی جی، اگر بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی برقرار رہی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی۔ وہاں جا کر شادی کروں گی، حلوہ پوری کھاؤں گی اور خوش رہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MM News (@mmnewsdottv)

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں لوگ ٹک ٹاک کے ذریعے پیسہ کما رہے ہیں، لیکن بھارت میں پابندی کے باعث کئی افراد بے روزگار ہیں۔ راکھی نے وزیر اعظم مودی سے اپیل کی کہ وہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح ٹک ٹاک پر سے پابندی ہٹائیں۔

دیپک پروانی کا انکشاف: بھارت کا معیار زندگی پاکستان سے بہتر ہے

اد رہے کہ 2020 میں بھارتی حکومت نے ڈیٹا سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر ٹک ٹاک سمیت 58 چینی ایپس پر پابندی عائد کی تھی۔ راکھی ساونت کا مؤقف ہے کہ یہ پابندی ہٹا کر بھارت میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

راکھی ساونت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین مختلف انداز میں اس پر ردعمل دے رہے ہیں۔

Related Posts