راکھی ساونت نے 10 پاکستانیوں کو عمرے پر بھیج دیا، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سما

متنازع انڈین اداکارہ راکھی ساونت نے 20 افراد کو اپنے خرچے پر عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔

راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں 10 پاکستانیوں اور 10 بھارتیوں کو عمرے پر بھجوا رہی ہوں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ وہ ہر سال اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ جنوبی ایشیا میں انسانوں کے فلاح و بہبود کے کاموں کے لیے وقف کریں گی، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں۔

راکھی ساونت نے کہا کہ میں اس وقت دبئی میں ہوں اور یہاں سے میرے خرچے پر لوگوں کو عمرے پر بھیجا جارہا ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ انہوں نے عمرے پر جانے والے تمام لوگوں میں احرام بھی تقسیم کیے۔

Related Posts