ایک لاکھ بیویوں کے برابر ہوں اور، راکھی ساونت کا مفتی قوی کے شادی کے پیغام پر ردعمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rakhi Sawant reacts to Mufti Qavi’s proposal, says she is equal to 100,000 wives

معروف بھارتی ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی عالم دین مفتی قوی کی جانب سے شادی کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سنبھالنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ وہ اکیلی ہی ایک لاکھ بیویوں کے برابر ہیں۔

ماضی میں متنازع بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والے پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی قوی نے مختلف ٹی وی پروگرامز کے دوران راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تاہم ان کی شرط یہ تھی کہ اس شادی کے لیے ان کی والدہ کی اجازت ضروری ہوگی۔

راکھی ساونت نے ایک حالیہ انٹرویو میں بےباک انداز میں کہا: مفتی جی، میں آسانی سے قابو میں آنے والی نہیں ہوں، میں دوسروں سے مختلف ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ کی پہلے ہی 100 بیویاں ہیں یا 1000 لیکن میں آپ کو بتا دوں کہ میں اکیلی ہی ایک لاکھ بیویوں کے برابر ہوں۔

 

راکھی ان دنوں اپنی شادی سے متعلق ملنے والی دلچسپ پیشکشوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ معروف ماڈل اور پولیس افسر ڈوڈی خان اور مفتی قوی کی جانب سے شادی کی آفرز نے انہیں خبروں کی زینت بنا دیا ہے۔

ایک تازہ ٹی وی شو میں راکھی ساونت سے مفتی قوی اور ڈوڈی خان کی شادی کی پیشکشوں پر ان کی رائے لی گئی۔ میزبان نے ان سے ان افراد کے بارے میں بھی سوال کیا جو ان سے شادی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مفتی قوی کی شادی کی آفر پر بات کرتے ہوئے راکھی نے ایک بار پھر کہا: “مفتی جی، میں آسانی سے سنبھلنے والی نہیں، میں سب سے مختلف ہوں۔”

جب ان سے مزید سوالات کیے گئے تو راکھی ساونت نے کہا: “مجھے غریب لوگ پسند نہیں کیونکہ میں خود بھی غریب ہوں۔ اگر پاکستان میں کوئی امیر آدمی ہے تو وہ مجھ سے شادی کی پیشکش کرے۔”

پاکستان کے دورے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں راکھی نے کہا کہ “اگر بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی پاکستان جا سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں جا سکتی؟”راکھی ساونت نے مزید پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں “بہت اچھی اور باوقار لڑکی” قرار دیا۔

Related Posts