راکھی ساونت متھیرا کے شو میں رو پڑی، پاکستانی مردوں سے شکوہ بھی کردیا، ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rakhi Sawant in tears on Mathira’s show!

معروف بالی ووڈ فنکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر خبروں میں ہیں اور اس بار وجہ پاکستان سے ملنے والی متعدد شادی کی پیشکشیں ہیں۔

پاکستانی اداکار ڈوڈی خان اور پھر مفتی عبدالقوی سے ان کی مبینہ شادی کی خبروں کے بعددونوں ممالک کے مداح بے چینی سے منتظر ہیں کہ آگے کیا ہوگا۔ تاہم راکھی نے اب انکشاف کیا ہے کہ ان رشتوں کے غیر یقینی ہونے نے انہیں جذباتی کر دیا ہے۔

حال ہی میں متھیرا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے راکھی نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں ڈوڈی خان نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد میں پیچھے ہٹ گئے۔ نا صرف یہ بلکہ مبینہ طور پر انہوں نے راکھی کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے بھائیوں میں سے کسی سے شادی کر لیں۔ اور اب ایک بار پھر، وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ ان کے لیے انگوٹھی اور پھول لے کر آ رہے ہیں جس سے مزید الجھن پیدا ہوگئی ہے۔

مناہل ملک کی ایس کے کیساتھ گاڑی میں نازیبا حرکتوں کی ویڈیو وائرل

راکھی نے شکایت کرتے ہوئے کہا، “مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا ہو رہا ہے۔ پہلے وہ کہتے ہیں کہ وہ مجھ سے شادی کریں گے، پھر اپنا ارادہ بدل لیتے ہیں اور اب وہ دوبارہ رشتے کی بات کر رہے ہیں۔ پاکستانی لڑکے مجھے رُلا رہے ہیں!”

مزید ڈرامائی صورتحال یہ ہے کہ راکھی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ معروف عالم دین مفتی قوی نے بھی انہیں شادی کی پیشکش کی ہے لیکن کوئی بھی اپنے ارادے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا۔ ان نامکمل اور غیر یقینی رشتوں نے انہیں سخت مایوس کر دیا ہے۔

 

اس سب کے باوجود راکھی ساونت کو امید ہے کہ ڈوڈی خان اپنا وعدہ نبھائیں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ ان کی دوستی آخرکار ایک پائیدار رشتے میں تبدیل ہو جائے گی لیکن ڈوڈی خان کی مسلسل غیر یقینی صورتحال کے باعث یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ بھارت اور پاکستان رومانس شادی میں بدلے گا یا نہیں۔

Related Posts