راکھی ساونت کا پاکستان آنے کا اعلان، ہانیہ عامر سے ملاقات کی خواہش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rakhi Sawant 'coming to Pakistan to meet Hania Aamir'

بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

راکھی ساونت نے ایک ویڈیو میں گلابی رنگ کی جیکٹ پہنے اور سوٹ کیس کے ساتھ چلتے چلتے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان آ رہی ہیں اور ہانیہ کو انہیں ایئرپورٹ سے لینے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاکستان آنے کی وجہ ٹک ٹاک پر پابندی ہے۔

راکھی نے ہنستے ہوئے کہا “میں پاکستان جا رہی ہوں ہانیہ، نرگس اور دیدار سے ملنے اور وہاں کے تمام بڑے ستاروں سے ملاقات کرنے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہانیہ، کیا تمہارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے؟ میں آ رہی ہوں ہمارے گھر۔ راکھی ساونت، تمہاری بہن بھارت سے۔ ہانیہ مجھے ایئرپورٹ سے لینے آنا۔

اداکارہ میرا کی نازیبا تصویر وائرل، کیا کوئی نئی شرمناک ویڈیو بھی آنیوالی ہے؟

راکھی کے اس دلچسپ پیغام پر جواب دیتے ہوئے ہانیہ عامر نے کہا السلام علیکم، سب کو صبح بخیر۔ میں بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پہلے زندگی بہت اداس تھی پھر راکھی جی میری زندگی میں آئیں۔”انہوں نے مزید کہاکہ “راکھی جی، میں آپ کو ایئرپورٹ سے لینے آ رہی ہوں۔”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہانیہ عامر اور راکھی ساونت دونوں اپنے سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مداحوں کے ساتھ رابطے کے ذریعے خبروں میں رہتی ہیں۔

 

ہانیہ عامر اپنی شخصیت کے لیے مشہور ہیں جبکہ راکھی ساونت اپنی دلچسپ باتوں اور انداز کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو بھارت میں بھی ایک بڑی مداحوں کی تعداد حاصل ہے۔ انہوں نے بھارتی مشہور شخصیات جیسے بادشاہ اور دلجیت دوسانجھ سے ملاقات بھی کی ہے۔

دسمبر 2024 میں ہانیہ عامر کو سال کی نمبر ون پاکستانی اسٹار قرار دیا گیا جب وہ عالمی سطح پر مشہور “ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز ان دی ورلڈ” کی فہرست میں نویں نمبر پر آئیں۔ یہ فہرست ایک برطانوی ہفتہ وار اخبار کی جانب سے شائع کی جاتی ہے۔

Related Posts