معروف بالی ووڈ اداکار اور کامیڈین راجپال یادو بھارتی صحافی کے سوال پر آگ بگولہ ہوگئے اور ریکارڈنگ کرنے والے صحافی کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک صحافی نے راجپال یادو سے دیوالی پر دیا جلانے کے بارے میں ان کی حالیہ معذرت پر سوال پوچھ لیا جس پر اداکار راجپال یادو اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر راجپال یادو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ راجپال یادو نے ان کا فون پھینکنے کی کوشش کی لیکن ویڈیو کی ریکارڈنگ جاری رہی۔ بعد ازاں ویڈیو وائرل ہوگئی۔
“हिन्दू विरोधी मानसिकता से ग्रसित अभिनेता #राजपाल_यादव कितना धूर्त आदमी” है, इस वीडियो में देखिए????????????????
पहले दीवाली पर आतिशबाजी न करने की सलाह दी और जब पत्रकार ने सवाल पूछने की कोशिश की तो पत्रकार का मोबाइल छीनकर नीचे गिरा दिया। @rajpalofficial जी, इतना सवालों से डरते हैं तो… pic.twitter.com/iT17H92XlG
— Hemendra Tripathi ???????? (@hemendra_tri) November 2, 2024
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اداکار راجپال یادو نے اپنے مداحوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ دیوالی پر پٹاخوں سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے فضائی آلودگی پھیلتی ہے۔ ان دنوں پاکستان اور بھارت دونوں میں اسموگ اور فضائی آلودگی عروج پر ہے۔
راجپال یادو کا بیان سامنے آنے کے بعد بھارت کے انتہا پسندوں نے سخت ردِ عمل دیتے ہوئے راجپال یادو سے بیان واپس لینے کا کہا۔ دو روز قبل راجپال یادو نے اپنا پیغام ڈیلیٹ کرکے اپنے ویڈیو بیان میں دیوالی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جس کو بھی میری بات سے تکلیف پہنچی ہو، ان سے معذرت کرتا ہوں، چاہتا ہوں کہ بھارتی شہری جوش و جذبے کے ساتھ دیوالی منائیں، صحت مند اور خوش رہیں۔