وہ وقت جب راجکمار راؤ کی جگہ فلم میں کسی اداکار کا بیٹا کاسٹ کرلیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راجکمار راؤ
(فوٹو: فری پریس جرنل)

بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے بالی ووڈ میں اقرباء پروری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن دنوں میں اداکاری میں نیا نیا آیا تھا، میری جگہ کسی اداکار کا بیٹا کاسٹ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران راجکمار راؤ نے کہا کہ میں سینما سے پیار کرتا ہوں، میں فلمز دیکھتے ہوئے بڑا ہوا اور فلمسازی اور اداکاری کی ٹریننگ لی۔ اگر آپ باصلاحیت ہیں اور اپنا کام جانتے ہیں تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس کے بیٹے یا بیٹی ہیں۔

انٹرویو کے دوران راجکمار راؤ نے کہا کہ میں آپ کا ٹیلنٹ اسکرین پر دیکھنا چاہتا ہوں۔ اگر میں آپ کو دیکھنے کیلئے اپنا وقت اور پیسہ استعمال کرر ہا ہوں تو آپ کی محنت نظر آنی چاہئے یا پھر آپ کو اسکرین پر رہنے کا کوئی حق نہیں لیکن رشتے داری بھی کام آتی ہے۔

معروف اداکار راجکمار راؤ نے کہا کہ کسی فنکار کا بیٹا ہونے پر آپ کو مواقع جلد ملتے ہیں لیکن پھر اس کے بعد آپ کا کام بولتا ہے۔ جب میں اداکاری کیلئے ممبئی آیا تو مجھے بتایا گیا کہ آپ کو لوگوں سے ملاقات کرکے رابطے بڑھانے ہوں گے اور پارٹیوں میں جانا پڑے گا۔

اداکار راجکمار راؤ نے کہا کہ ایک بار ایسا ہوا کہ جب مجھے ایک فلم دی گئی اور پھر راتوں رات میری جگہ کسی ایسے شخص کو کاسٹ کر لیا گیا جو کسی اداکار کا بیٹا تھا۔ میں نے سوچا کہ میرے ساتھ یہ ٹھیک نہیں ہوا۔ کیونکہ آپ کی ایک کال کے باعث میری فلم چھن گئی۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کے متعدد فنکار انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کا اعتراف کرچکے ہیں۔ راجکمار راؤ نے کہا کہ کوئی باہر سے آنے والا بھی اپنی طاقت کا غلط استعمال کرسکتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ وہ ایسی کوئی فلم بننے ہی نہ دے لیکن اپنی طاقت کا غلط استعمال ناجائز ہوتا ہے۔

Related Posts