بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ کی اداکاری ہمیشہ ناظرین کو کافی پسند آتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ناظرین بڑی بے صبری کے ساتھ اُن کے پراجیکٹس کا انتظار کرتے ہیں۔
راجکمار راؤ کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ بہت جلد اُن کی کرائم تھرلر سیریز گنز اینڈ گلاب نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی، آئیے اس کے حوالے سے مزید تفصیلات جانیں:
گنز اینڈ گلاب
گنز اینڈ گلاب ایک آنے والی کامیڈی کرائم تھرلر ہے جو رومانس اور کرائم تھرلر کا انوکھا امتزاج ہے، اس کو مسفٹ آف دی ورلڈ سے متاثر ہوکر بنایا گیا ہے، سیریز کی کہانی ایک پولیس افسر اور مکینک پر مرکوز ہے جو افیون کے سودے میں پھنس جاتا ہے۔
کاسٹ
راج کمار راؤ بطور پنا ٹیپو
دلکر سلمان بطور ارجن ورما
آدرش گورو بطور چھوٹا گانچی
گلشن دیویا بطور 4 کٹ اتمارم
گوتم شرما
گورو شرما
ستیش کوشک بطور گانچی
اشمتھ کندر بطور سامبی
پوجا گور
وپن شرما
شریا دھنونتھری
منوج شرما
سانچے گوسوامی
ٹی جے بھانو بطور چندرلیکھا
ریلیز
راجکمار راؤ کی سیریز گنز اینڈ گلاب 18 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔