راجہ اظہر نے سندھ اسمبلی میں کیپٹن صفدر کے خلاف قرارداد جمع کرادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راجہ اظہر نے سندھ اسمبلی میں مزارِ قائد کی پامالی کے خلاف قرارداد جمع کرادی
راجہ اظہر نے سندھ اسمبلی میں مزارِ قائد کی پامالی کے خلاف قرارداد جمع کرادی

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور رکنِ اسمبلی راجہ اظہر نے سندھ اسمبلی میں  کیپٹن صفدر کے ہاتھوں مزارِ قائد کی پامالی کے خلاف قرارداد جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ اظہر نے سندھ اسمبلی میں ن لیگی رہنما کیپٹن صفدر اعوان اور دیگر کے خلاف قرارداد جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر اور کارکنان نے مزارِ قائد کے قانون کی خلاف ورزی کی۔

سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ن لیگی رہنماؤں نے مزارِ قائد پر غنڈہ گردی اور سیاسی نعرے لگا کر پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ ن لیگی رہنماؤں کی غیر اخلاقی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہم سندھ حکومت اور وفاقی حکومت سے کیپٹن صفدر اور ن لیگی کارکنان کے اِس اقدام کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن کا جلسہ روکا جائے۔خرم شیرزمان نے قرارداد جمع کرادی

 

Related Posts