بھارتی اداکار راج ببر کو دو سال قید کی سزا سنادی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکار راج ببر کو دو سال قید کی سزا سنادی گئی
بھارتی اداکار راج ببر کو دو سال قید کی سزا سنادی گئی

ممبئی: بالی وڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے راج ببر کو 2 سال قید کی سزا سنادی گئی، بھارتی اداکار پر الزام ہے کہ انہوں نے 1996 میں الیکشن کے دوران ایک پولنگ افسر کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لکھنؤ کی مقامی عدالت نے راج ببر کو پولنگ افسر پر تشدد کے الزام میں دو برس قید کی سزا سنائی تاہم بعد ازاں انہیں سزا کیخلاف اپیل کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے ضمانت دے دی گئی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ راج ببر پر سرکاری ملازم کو اپنے فرض کی انجام دہی سے روکنے سمیت دیگر تین الزامات پر فرد جرم عائد ہوئی تھی۔

عدالت کی جانب سے راج ببر پر ساڑھے8 ہزار بھارتی روپے جرمانہ بھی کیا ہے،عدالت کا کہنا ہے کہ اگر راج ببر نے جرمانہ جمع نہ کرایا تو انہیں 15 دن مزید جیل میں گزارنے پڑیں گے۔

بھارتی اداکار کیخلاف 1996 میں مقدمہ درج ہوا تھا، مئی 1996 میں ہونے والے انتخابات میں راج ببر سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر لکھنؤ سے لوک سبھا کی نشست پر الیکشن لڑ رہے تھے۔

مزید پڑھیں:سدھو موسے والا کے قتل پر جشن، مبینہ قاتلوں کی ویڈیو وائرل

ایف آئی آر کے متن میں تحریر تھا کہ پولنگ کے دوران راج ببر اپنے حامیوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر آئے، پولنگ افسر پر تشدد کیا اور دھاندلی بھی کی۔

Related Posts