لاہور :کورونا کے وائرس کیسز میں اضافے کے بعد رائیونڈ کو قرنطینہ قرار دیدیا گیا ہے، متعلقہ حکام نے آج کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک اضافے کے بعد رائیونڈ کو قرنطینہ مرکز قرار دے دیاہے۔
پنجاب پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور تمام جنرل اور میڈیکل اسٹور بند کردیئے ہیں جبکہ کسی کو بھی گھر چھوڑنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اب بھی اجتماع میں مذہبی جماعت کے 2200 سے زیادہ افراد موجود ہیں۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ لاک ڈاؤن کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار علاقے میں گشت کررہے تھے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی کے قرنطینہ مرکز میں کورونا کے 3 مشتبہ مریض دم توڑ گئے