کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، کرنٹ لگنے سے 7افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، کرنٹ لگنے سے 7افراد جاں بحق
کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، کرنٹ لگنے سے 7افراد جاں بحق

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مسلسل تیسرے روزبھی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم بجلی کے غائب ہونے سے شہریوں کے چہروں پر آئی مسکراہٹ ماند پڑ گئی، جبکہ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 7افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہر قائد میں پیر سے شروع ہونے والا مون سون کا پہلا اسپیل وقفے وقفے سے جاری ہے اور گزشتہ 2 روز میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بارش کا یہ سلسلہ بدھ کو بھی کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری رہا اور صبح کے وقت سے ہی آسمان کو سیاہ بادلوں نے گھیرے میں لے لیا تھا اور وقفے وقفے سے مختلف علاقوں بارش ہوتی رہی۔

شہر قائد میں بدھ کی صبح سے کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ایدھی اور دیگر ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڈل کالونی میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔

اسی طرح ریسکیو ذرائع کے مطابق کریم آباد میں دارلاسلام مسجد کے قریب کام کے دوران مزدور کو کرنٹ لگا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔مزدور کی شناخت مرزا رحمن کے نام سے ہوئی اور اس کی عمر 49 سال تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کارساز روڈ پر پیرپگاڑا ہاؤس کے قریب بجلی کے تار ٹوٹنے سے اس کی زد میں آکر ایک موٹرسائیکل سوار کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد رفیق کے نام سے ہوئی جس کی عمر 50 سال تھی۔

کنگری ہاؤس کے قریب شاٹ سرکٹ ہونے سے تار شہری پرجا گرے، تار گرنے کی وجہ سے شہری نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ تار ٹوٹے پڑے رہے تاہم کے الیکٹرک کی کی ٹیم کنکشن منقطع کرنے کئی گھنٹے بعد بھی نہ پہنچی، تاہم پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک نے ایک غریب شہری کی جان لے لی ہے۔ قاتل تاریں شہریوں کو مار رہی ہیں کے ایکٹرک قاتل الیکٹرک بن چکی ہے۔ اڑھائی گھنٹے ہوچکے ہیں تاریں گری ہوئی ہیں لیکن اٹھائی نہیں گئی ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کو شہر پر اربوں روپے خرچ کرنے تھے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال نیپرا نے کہا تھا کہ کراچی میں قتل ہونے والوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے. اس مرتبہ ہم نہیں چھوڑیں گے سب کی ایف آئی آر کے الیکٹرک مالکان کے خلاف کٹوائیں گے۔

Related Posts