کراچی میں بارش سے پانی ہی پانی، گاڑیاں ڈوب گئیں، گھروں میں پانی داخل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی مون سون کا تیسرا اسپیل، 17 افراد جان سے گئے
کراچی مون سون کا تیسرا اسپیل، 17 افراد جان سے گئے

کراچی میں گزشتہ 3 روز سے جاری بارش سے جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا ہے، سڑکوں پر کھڑے پانی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلز ڈوب گئیں، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں بھی داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بارشوں کے دوران کراچی کے گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ گجر نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی کے ساتھ ساتھ کچرا بھی بہنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے بھارتی فوج کا بے بنیاد ڈوزیئر مسترد کردیا

بارش کے پانی میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلز ڈوب گئیں۔ ناگن چورنگی کے علاقے میں پانی دکانوں میں داخل ہوگیا جس سے دکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

سخی حسن قبرستان میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے کم از کم 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرجانی میں سب سے زیادہ 65 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 49، قائد آباد میں 47، پی اے ایف فیصل بیس پر 37 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اورنگی ٹاؤن میں 22ملی، سعدی ٹاؤن 19 جبکہ گڈاپ ٹاؤن میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

 

Related Posts