کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع، شہری خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع، شہری خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے لگے
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع، شہری خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے لگے

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش بھی شروع ہو گئی، شہری خوشگوار موسم کا لطف اٹھانے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موسلادھار بارش کے ساتھ ساتھ محکمۂ موسمیات نے آندھی اور تیز و تند ہواؤں کی پیشگوئی بھی کی ہے جس سے درجۂ حرارت اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

گرمی اورلوڈ شیڈنگ سے عاجز آئے ہوئے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہوا کی رفتار 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے جبکہ بارش پیر کی صبح تک جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔

بارش کے باعث شہرِ قائد کے علاقے اختر کالونی، قیوم آباد، لانڈھی، کورنگی، گلشنِ حدید، ملیر اور قائد آباد کے ساتھ ساتھ سائٹ ایریا، گلستانِ جوہر، کاٹھور، گلشنِ اقبال اور یونیورسٹی روڈ پر پانی کھڑا ہوگیا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے بھی آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں۔ بارش کی ابتدا سے ہی بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی۔ عوام کے مطابق بارش سے موسم میں آنے والی تبدیلی خوشگوار ہے۔

دوسری جانب نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔ اگر بارش کچھ عرصہ مزید جاری رہی تو نالوں میں طغیانی کے باعث کراچی کے متعدد علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بارش سندھ حکومت کے دعووں کو ساتھ بہا لے گئی، حنید لاکھانی

Related Posts