ملک بھر میں بارش کا سلسلہ شروع، جاتی ہوئی سردی لوٹ آئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مختلف شہروں میں بارش
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں  میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم بعض مقامات پر جاتی ہوئی سردی لوٹ آئی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارشوں کے باعث موسم بہتر ہو گیا ۔صوابی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے علاقے کی زرعی زمینوں میں نمی کی کمی پوری ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ بھکر میں بھی بارش کے باعث جاتی ہوئی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

ایک رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ تھل کی بارانی فصل چنا پر اس بارش کا مثبت اثر پڑے گا۔سرائے مغل اور ہلہ شیخم ہنجرائے کلاں سمیت مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

دوسری جانب بارش کے دوران متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بارش گندم کی فصل کے لیے مفید ثابت ہوگی اور نزلہ زکام جیسے موسمی بیماریوں میں کمی آئے گی۔پنڈدادنخان اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث شدید موسم معتدل ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بورے والا میں بھی بارش سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور سردی میں واضح کمی آئی۔ بچیانہ میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی گزشتہ 8 گھنٹوں سے معطل ہے۔رجانہ شہر اور مضافات میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے، جس سے سردی بڑھ گئی۔

Related Posts