کراچی :شہر قائد میں شدید گرمی کے بعد بارش شروع ہوگئی، آج درجہ حرات 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس سے ماہ جولائی میں کا 38 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
سہ پہر ساڑھے تین بجے شہر بھر میں تیز طوفانی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب میں سمندر میں موجود ہے۔
شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مرمت کے نام پر مختلف علاقوں میں ایک سے 2گھنٹے بجلی اعلانیہ بند کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث زیادہ تر لوگ گھروں میں رہتے ہیں اور ایسے میں بجلی بند ہونے سے گھروں میں رہنا محال ہو گیاہے۔
آج بارش سے قبل گرمی اس قدر شدید تھی کہ نماز جمعہ پڑھنے کے لیے جانے والے نمازی پسینہ میں شرابور ہو گئے، گرم مرطوب ہواؤں کے باعث زیادہ پسینہ آنے سے جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی سے شہریوں کو لو بلڈ پریشر کی شکایات بھی محسوس ہو رہی تھیں۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کی شام آندھی ،تیز ہواوںاور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ شہرمیں مطلع ابر آلود اور صبح و رات بارش کی توقع ہے۔ مون سون بارشوں کا یہ دوسرا حصہ ہے جبکہ مون سون کی بارشوں کا تیسرا حصہ 24 سے 25 جولائی کے درمیان بن سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی، طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، مخدوش عمارتیں خالی نہ کرائی جاسکیں