موسم کی رت بدل گئی، کل سے کہیں بادل برسیں گے، کہیں سورج آنکھیں دکھائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rain starts different parts of karachi

کراچی : ملک بھر میں مئی کے مہینے میں موسم سخت انداز میں تبدیل ہونے کو ہے تیار، پاکستان بھر میں بارشیں اور کراچی میں سخت گرم موسم میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں درجہ حرارت 40سے 43ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا سسٹم آندھیوں کے ساتھ اتور سے پنجاب کے پی کے،شمالی بلوچستان اور شمالی سندھ میں تیز آندھی کے ساتھ طوفانی بارشیں برسانے کے لیے داخل ہونے جا رہا ہے۔

بارش اور آندھی کے سلسلے3 مئی سے 6 مئی کے دوران ایک طاقتور بارش کا مغربی سلسلہ پاکستان کو متاثر کرے گا- محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی کی رفتار 90 سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔

ژالہ باری اور بجلی گرنے کا خطرہ برقرار ہو گا،بارش کی مقدار شمالی علاقوں میں 100 ملی میٹر سے تجاوز کر سکتی ہے۔3 دن روزانہ کی بنیاد پر بادل بننے اور بارش کا امکان ہے۔

کل شام اور پرسوں بھی کے پی کے شمال مغربی پنجاب بلوچستان کشمیر اور اسلام آباد میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہو گا ۔ اس کا خاتمہ 4 روز 6 مئی کو بعد ختم ہو جائے گا ، تاہم اس کے 2 روز بعد ایک اور برساتی نظام 8اور 9 مئی سے ایک اورکم شدت کا مغربی برسات کا قدرتی نظام پاکستان میں داخل ہوگا جو کافی بارشوں کا سبب بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی کی لہر، آئندہ ہفتے ہیٹ ویو، پارہ 42ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کے لیے بری خبر دی ہے کہ 5 مئی تا 8 مئی شہر قائد پر گرم ہواؤں کا راج ہوگا اور اس دوران درجہ حرارت 40 تا 43 ڈگری تک بڑھنے کا امکان ہے جو ہیٹ ویو کی نشانی ہے ، اس حوالے سےتمام متعلقہ اداروں ، کمشنرز اورڈپٹی کمشنرز سمیت ضلعی انتظامیہ کو ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Related Posts