کراچی میں آج شام کو بارش ہوگی، محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج شام کو بارش
(فوٹو: فائل)

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج شام کو بارش ہوگی تاہم موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے جبکہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے وقت اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا جس سے پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

کل بھی ملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا خدشہ ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم متعدد شہروں میں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سندھ کے شہر مٹھی میں 70 ملی میٹر ریکارڈ کی بھی جبکہ کاکول میں بھی 25ملی میٹر بارش ہوئی۔

Related Posts