بلوچستان، بارشوں کے دوران حادثات میں 100افراد جاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان، بارشوں کے دوران حادثات میں 100افراد جاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے
بلوچستان، بارشوں کے دوران حادثات میں 100افراد جاں بحق ہوئے۔پی ڈی ایم اے

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات اور سیلابی ریلوں سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 57 زخمی ہوئے۔ 6000سے زائد مکانات بھی زمیں بوس ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں نقصانات کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد جاں بحق جبکہ 57 زخمی ہوئے۔ 6 ہزار 63 مکانات بھی منہدم ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان میں وبائی امراض پھوٹ پڑے، گیارہ افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران صوبے بھر میں 550 کلومیٹر پر مشتمل 4 شاہراہیں بھی شدید متاثر اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔ واضح رہے کہ رواں مون سون سیزن کے دوران بلوچستان کے 10اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا تھا۔ 

سیلابی ریلوں اور بارش کے دوران مختلف واقعات میں کوئٹہ، بولان، دکی، ژوب، کوہلی، خضدار، مستونگ، کیچ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی اور سبی میں اموات ہوئیں۔ دیگر علاقوں میں بھی حادثات ہوئے۔ 

شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہزاروں مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ پی ڈی ایم اے کا 3روز قبل کہنا تھا کہ 3ہزار 128 مکانات منہدم ہوچکے ہیں۔ ہزاروں شہری اپنے گھروں سے محروم ہوگئے۔

Related Posts