راولپنڈی اسلام آباد میں تیز بارش، متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب، ندی نالوں میں طغیانی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے جبکہ ندی نالوں میں مختلف مقامات پر طغیانی کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ شب سے موسلادھار بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی پھیل گیا۔ مختلف مقامات پر نالہ لئی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے سے اب تک 190 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو بذریعہ ریل وسطی ایشیا سے جوڑنے کے معاہدے پر دستخط

راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں 188 ملی میٹر، چکلالہ میں 72 جبکہ گولڑہ میں 102 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 16 فٹ تک جا پہنچی جبکہ گوالمنڈی میں نالہ لئی کی بلندی 13فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔

بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے، گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ کینال روڈ، نیو کٹاریاں اور سید پور روڈ کے علاوہ شمس آباد میں بھی جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔ کمشنر راولپنڈی نے شدید بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

کمشنر راولپنڈی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ نکاسئ آب کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مشینری کے ساتھ تیار ہیں۔ متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ شہر میں رین ایمرجنسی کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسیز بھی الرٹ کی گئی ہیں۔نالہ لئی کے اطراف میں ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ محکمۂ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، کے پی کے، کشمیر اور بلوچستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف شہروں بشول سکھر، میر پور خاص، تھرپارکر، جیکب آباد اور خیرپور میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

Related Posts