کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا اپنے الرٹ میں کہنا ہے کہ پیر تک وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہیں، تیز ہواؤں سے بوسیدہ اور کمزور عمارتیں گرنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب اور اس سے ملحقہ خلیج کچھ کے اوپر شدید کم دباؤ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ آہستہ آہستہ شمال مغرب کی جانب گامزن ہے۔
بارش برسانے والا یہ سسٹم اس وقت یہ کراچی کے جنوب مشرق میں تقریباً 270 کلومیٹر اور ٹھٹہ سے 220 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔
امکان ہے کہ یہ نظام کچھ دیر تک شمال مغرب کی طرف بڑھتا رہے گا اور پھر مغرب کی طرف (عمان کے ساحل کی طرف) واپس مڑ جائے گا۔بارش برسانے والے سسٹم کے مرکز کے ارد گرد 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
مزید پڑھیں:ملک ملک شدید گرمی، یورپ موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا