وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ محکمۂ موسمیات نے ملک کے دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اتوار کے روز بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کاامکان ہے۔
ملک کے میدانی علاقوں میں آج دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلیں گی اور آندھی اور جھکڑ چلنے کا بھی خدشہ ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو موسم گرم اور خشک جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا خدشہ ہے تاہم گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔