کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے باعث گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا ہوئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
ہلکی بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی، جس کے باعث متعدد موٹر سائیکل گر کر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہر قائد ان دنوں گرمی کی لپیٹ میں ہے اور رسی سہی کسر کے الیکٹرک نے پوری کردی ہے، شدید گرمی کے دوران گھنٹوں کی بجلی چلی جانا روز کا معمول بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں: قربانی کیلئے بیمار جانوروں کو کلیئر قرار دیکر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی