ملک کے مختلف شہروں میں بارش، پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بارشیں،محکمہ موسمیات نےنئی ایڈوائزری جاری کردی
ملک میں بارشیں،محکمہ موسمیات نےنئی ایڈوائزری جاری کردی

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جبکہ پانی دکانوں اور گھروں میں داخل ہوگیا۔ بعض شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج لاہور، قصور، چونیاں اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے باعث پانی جگہ جگہ کھڑا ہوگیا۔ نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ لاہور کی سڑکیں پھر پانی پانی ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مون سون بارشوں کی پیشگوئی، کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ

قصور میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ گلی محلوں میں بھی پانی بھر گیا۔ حافظ آباد میں بھی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ چونیاں میں بھی جگہ جگہ پانی کے تالاب نظر آنے لگے۔

شیخوپورہ میں بھی نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ متعدد شہروں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔محکمۂ موسمیات نے پنجاب کے کئی شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ آج صبح کراچی میں بھی بارش ہوئی۔

صبح کے وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی پھلکی بوندا باندی ہوئی۔ نارتھ ناظم آباد، عائشہ منزل اور بفر زون کے علاوہ کریم آباد، عزیز آباد، نارتھ کراچی اور نیو کراچی میں بھی بادل برس پڑے۔

بعض نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا۔ محکمۂ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں آئندہ 3 روز تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ حیدر آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کے باعث نشیبی علاقے ڈوبنے لگے۔ جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔

 

Related Posts